ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیرون ملک جانے والے ہندوستانی مزدوروں کی انشورنس اسکیم بند ہوگی

بیرون ملک جانے والے ہندوستانی مزدوروں کی انشورنس اسکیم بند ہوگی

Fri, 07 Apr 2017 15:50:39    S.O. News Service

نئی دہلی ،6؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بیرون ملک جانے والے مزدوروں کے لیے ایک خاص طبقے کے سماجی تحفظ کے مسائل سے جڑی ایک اسکیم بند ہونے جا رہی ہے، اب حکومت ایسے مزدوروں کو انشورنس مہیا کرانے کے لیے موجودہ ہندوستانی انشورنس اسکیم پر نظر گڑائے ہوئے ہے ۔مودی کابینہ نے مہاتما گاندھی غیر مقیم سیکورٹی اسکیم کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔امیگریشن چیک رکوائرڈ(ای سی آر) زمرے کے مزدوروں کے سماجی تحفظ سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لیے سابقہ یوپی اے حکومت 2012میں یہ اسکیم لے کرآئی تھی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت محض 1073صارفین تھے اور صرف 443سرگرم تھے، لیکن اسے چلانے پر حکومت کو 3.9کروڑ روپے کا خرچ آتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اب حکومت غیر مقیم ہندوستانی انشورنس اسکیم پر توجہ مرکوز کرے گی جو ضروری ہے۔تین سال کے لیے 375روپے کاسبسکرپشن بیرون ملک جا رہے مزدوروں کے لیے ٹھیک بتایا جا رہا ہے۔
 


Share: